ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے گرین کیپ ہاوسنگ سوسائٹی اور غنی شنواری اڈا پلاٹ بجلی چوری پکڑ لی ، سوسائٹی مالکان بھی گرفتار

لیسکو نے گرین کیپ ہاوسنگ سوسائٹی اور غنی شنواری اڈا پلاٹ بجلی چوری پکڑ لی ، سوسائٹی مالکان بھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لیسکو نے گرین کیپ ہاؤسنگ سوسائٹی اور غنی شنواری اڈا پلاٹ رائیونڈروڈ میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی، ایف آئی اے نے سوسائٹی مالکان کو گرفتار کر لیا۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ سرکل محمد اشفاق کی ہدایت پر ایکسیئن کوٹ لکھپت ڈویژن محمد طاہر اور ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن طاہر ستار کی نگرانی میں ہونیوالے آپریشن کے دوران گرین کیپ ہاؤسنگ سوسائٹی کے سو گھروں میں بجلی چوری پکڑ لی گئی، بجلی چوری کرنے کے الزام میں سوسائٹی مالکان راؤ ساجد اور راؤ زبیر کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

 دوسری جانب ایس ڈی او جیا بگا سب ڈویژن محمد وقاص کی نگرانی میں ہونیوالے آپریشن کے دوران غنی شنواری میں بجلی چوری پکڑی گئی، ایس ڈی او جیا بگا نے بتایا کہ غنی شنواری میں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری ہو رہی تھی جس کی وجہ سے کنکشن منقطع کر کے اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ہے، بجلی چوری کرنے پر تیس لاکھ روپے کا ڈی ٹیکشن بل چارج ہو گا۔