راؤ دلشاد: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کےاجلاس میں کمشنرز ، ڈپٹی کمشنراو رسیکرٹریز کے مالیاتی اختیارات بڑھانے کی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر اجلاس میں پنجاب آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیلئے آرکیٹکچر الاؤنس کی منظوری دی گئی۔ پی پی ایس سی ملازمین کا کمیشن الاؤنس بڑھانے کی سفارش بھی منظور کر لی گئی۔ ماڈل بازار ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ رائیڈرز کیلئے بائیکس خریداری کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ اورپنجاب بھر میں اینٹامولوجسٹ اور اسسٹنٹ اینٹامولوجسٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری بھی دی۔
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بھی بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایس ایم بی آر، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔