پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیاں کتنا خسارہ کر رہی ہیں، تفصیل سامنے آ گئی

23 Jul, 2024 | 07:44 PM

علی رامے:  پنجاب میں سرکاری یونیورسٹیوں کا خسارہ 21 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب نے یونیورسٹیز کے خسارے پر رپورٹ حکومت کو پیش کردی ۔

 ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی کا خسارہ  ایک ارب 18 کروڑ روپے ہے ۔ یو ای ٹی لاہور 1 ارب 41 کروڑ روپے خسارہ ہ میں چل رہی ہے ۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کو 11کروڑ روپے کا خسارہ ہے ۔جی سی یو کو 45 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ آئی ٹی یو کو 28 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ 

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کو 47 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیز کے اخراجات پر جو رپورٹ حکومت کو پیش کی ہے  اس کے مطابق  پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کے مجموعی اخراجات کا حجم 100 ارب روپے روپے کے قریب ہے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ایچ ای ڈی کی جانب سے فنڈنگ بھی کم کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں