تاجر دوست اسپیشل پروسیجر،چھوٹے تاجر بھی ٹیکس دیں ورنہ دکانیں سیل!

23 Jul, 2024 | 07:32 PM

 سعید احمد:ایف بی آر  نے چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ بنا لیا ۔ ایف بی آرنےتاجر دوست اسپیشل پروسیجر2024 میں ترامیم کانوٹیفکیشن جاری کردیا، ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس 100 روپے سے 20 ہزار روپے ہوگا، ٹیکس کی ادائیگی میں ناکامی پردکانداروں کی دکانیں سیل کرنےکافیصلہ کیا گیا  ۔چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز ، ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا
تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نظرثانی اسکیم جاری  کردی گئی ۔ ٹیکس کی ادائیگی میں ناکامی پردکانداروں کی دکانیں سیل کرنےکافیصلہ کر دیا ۔ ٹیکس سال میں 2 بار ایڈوانس انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پردکان سیل ہوگی، ایف بی آرنےتاجر دوست اسپیشل پروسیجر2024 میں ترامیم کانوٹیفکیشن جاری کردیا،

 نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس 100 روپے سے 20 ہزار روپے ہوگا، تاجر دوست اسکیم کا اطلاق ٹیکس سال 2025 سے ہوگا، تاجردوست اسکیم کو 6 سے بڑھاکر 42 شہریوں تک توسیع دے دی گئی، تاجردوست اسپیشل پروسیجرکا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی31جولائی 2024 سے ہوگی، چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز ، ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز ،امپورٹر کم ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا، ریٹیلرز پر ماہانہ بنیادوں پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار نافذ ہوگا،

ریٹیلرز سے لازمی ٹیکس ادائیگی کا حجم دکان کی لوکیشن کے مطابق طے ہوگا،ہر پرچون فروش،دکاندار کی ماہانہ کم از کم سیل کی اوسط نکالی جائے گی ، سیل کی اوسط کے تحت ٹیکس ادائیگی کی نگرانی کیا جائے گی، تاجر،دکاندارموبائل ایپ یا ایف بی آر کےویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے، رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔

مزیدخبریں