ارباز خان: جانی پورہ روڈ چائنہ سکیم میں سیوریج کا ناقص نظام اہل علاقہ کیلئے وبال جان بن گیا۔
عرصہ دراز سے ناقص سیوریج نظام کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہونا معمول بن گیا۔
مین روڈ اور متعدد گلیوں میں گندا پانی جمع رہتا ہے، تعفن بھی پھیلنے لگا۔
سڑک بھی خستہ حالی کا شکار ہے، گہرے گڑھوں سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اہل علاقہ نے انتظامیہ سے جلد از جلد نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔