اسرار خان : لاہور میں کمرشل گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتیں بھی تھم نہ سکیں ۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 13 کمرشل گاڑیاں اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئیں ۔ 810 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کمرشل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ صدر ڈویژن سے 3، کینٹ اور سول لائنز ڈویژن سے 2، 2 کمرشل گاڑیاں چھینی گئیں ۔
کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 176 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ صدر ڈویژن 170 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 136 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا
۔ سول لائنز ڈویژن میں 118، کینٹ ڈویژن سے 112 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 98 مقدمات درج ہوئے ۔