ڈی سی لاہور  کی ڈینگی مہم تیز، 28433نوٹسز ، 931مقدمات 

23 Jul, 2024 | 06:12 PM

 بسام سلطان :  ڈی سی لاہور کی ڈینگی حکمت عملی میں تبدیلی کارگر ثابت ہوگئی ۔ 1402 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف  کیا گیا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1278 نوٹسز جاری ہوئے ، 124 مقدمات کا اندراج  ہوا جبکہ  رواں سال اب تک 28،433 نوٹسز جاری کیے اور 931 مقدمات کا اندراج کیا  گیا ۔

افسران نے  فیلڈ میں جا کر 23368 ہاٹ سپاٹس کور کیے گئے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ کی کارروائیاں مزید تیز ہوگئیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ  نے  یو سی 46 انگوری باغ اسکیم میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ایریا ہاٹ سپاٹس اور گھروں میں ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کا ڈی ڈی ایچ او شالیمار نے ہر ڈینگی ورکرز کی ازخود کارکردگی مانیٹر کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب حسن نےماڈل ٹاؤن اور رائے ونڈ میں چیکنگ کی  شہر میں بارشوں کے سبب ڈینگی لاروا کی نشاندہی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق انتظامی افسران فیلڈ میں مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ڈینگی ٹیمیں ڈیش بورڈ پر ڈینگی سرگرمیوں کو اپ لوڈ کر رہی ہیں۔ گھوسٹ ملازمین کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ شہری اپنے گھر، باہر اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔

مزیدخبریں