ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'شکر ہے میں نے کرینہ سے شادی کی، کرشمہ کپور سے نہیں'، سیف علی خان نے ایسا کیوں کہا؟

'شکر ہے میں نے کرینہ سے شادی کی، کرشمہ کپور سے نہیں'، سیف علی خان نے ایسا کیوں کہا؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ کی اسٹار اداکارہ کرینہ کپور  نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر   سیف علی خان اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے شادی کی، میری بہن کرشمہ کپور سے نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ میری اور سیف کی ائیر کنڈیشن پر لڑائی ہوجاتی ہے، کرینہ گرم ماحول کو ترجیح دیتی ہیں اور درجہ حرارت 20 ڈگری رکھنے پر خوش رہتی ہیں جب کہ سیف علی خان کم سے کم درجہ حرارت یعنی 16 کے لیے اصرار کرتے ہیں.کرینہ نے بتایا کہ اس بات پر سیف علی خان بہت چڑتے ہیں، وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے بیبو سے شادی کی ہے لولو  ( کرشمہ کپور) سے نہیں کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کے 19 درجہ حرارت پر تو مان جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کچھ جوڑوں میں اے سی کے درجہ حرارت پر بھی طلاق ہو جاتی ہے، جب کرشمہ کپور میرے گھر آتی ہیں تو گھر کی صورتحال مختلف ہوجاتی ہے، کرشمہ عرف لولو چاہتی ہیں کہ اے سی کا درجہ حرارت 25 پر ہو، کرشمہ میرے گھر آتے ہی اے سی کا درجہ حرارت بدل دیتی ہیں۔

کرینہ نے بتایا کہ اس بات پر سیف علی خان بہت چڑتے ہیں، وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے بیبو سے شادی کی ہے لولو  ( کرشمہ کپور) سے نہیں کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کے 19 درجہ حرارت پر تو مان جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer