ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران  کی ترقی  کارکردگی سے مشروط

پولیس افسران  کی ترقی  کارکردگی سے مشروط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :  سی پی او ، ڈی پی او لگنے کیلئے سفارش نہیں کارکردگی دکھانا پڑے گی ۔ کارکردگی ، ایکشن کے نمبرز ملیں گے ،نمبرز کی بنیاد پر ترقی ملے گی 
بروقت مقدمات،کرائم کنٹرول،گینگزکےخلاف ایکشن کے نمبرز دیئے جائینگے۔منشیات کا تدارک،امن و امان سمیت دیگر کارروائیوں پر بھی نمبرز ملیں گے۔
وزیر اعلیٰ کی منظوری کےبعدپرفارمنس انڈیکیٹرز فہرست آئی جی پنجاب کوارسال کردی گئی ۔سو نمبروں کی فہرست کومدنظر رکھتے ہوئے افسران واضلاع کی کارکردگی جانچی جائیگی
پرفارمنس انڈیکیٹرز فہرست کی بناء پر پولیس افسران کی تقرریاں کی جائیں گی۔
 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناقص کارکرگی پرسربراہان کو وارننگ کے بعد عہدوں سے ہٹایا جائےگا،لاہور،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی اورگوجرانوالہ اے کیٹگری میں ہونگے،
سیالکوٹ،شیخوپورہ،رحیم یارخان،ساہیوال سمیت 12اضلاع بی کیٹگری میں ہونگے۔ پنجاب کے دیگر 19 اضلاع سی کیٹگری میں شامل کئے گئے ہیں، 
دستاویزات کے مطابق  بروقت ایف آئی آرکے اندراج پر3 سپس، ایس اوپیز پر عملدرآمدپر 3نمبر ملیں گے۔کرائم کنٹرول ،گینگزکیخلاف کارروائیوں،کرائم پاکٹس پرایکشن کے 3,3نمبر ملیں گے۔نوگو ایریاز پرکارروائیوں کے3،سرچ آپریشنز3 نمبر دیئے جائیں گے۔غیر معمولی کارروائیوں کے2،پتنگ بازی روکنے کے4پوائنٹس ہونگے،
 پولیس حکام نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ روکنے4سنگین کرائم پر کنٹرول 3نمبر ملیں گے۔سنگین کرائم پر سزاؤں ، اشتہاریوں کی گرفتاری پر 3,3نمبر ملیں گے۔
آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرکی ہدایت پر ک پی آئیز تیار کئے گئے،آئی جی پنجاب کی خصوصی ٹیم کارکردگی کا جائزہ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائے گی