انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

23 Jul, 2024 | 05:40 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی امریکی ڈالر کی خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.30 روپے سے بڑھ کر 278.41 روپے پر بند بند ہوا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی وجہ سے روپے پر دباو دیکھا جارہا ہے ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.25 روپے، سعودی ریال بھی  74.46 روپے پر برقرار رہا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو4 پیسے سستا ہوکر 303.91 روپے، برطانوی پاونڈ  12 پیسے اضافے سے 361.10  روپے کا ہوگیا ۔

مزیدخبریں