ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کا بل زیادہ آنے پر جھگڑا، بڑے بھائی نےچھوٹے کو قتل کردیا

 بجلی کا بل زیادہ آنے پر جھگڑا، بڑے بھائی نےچھوٹے کو قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا زاہد اقبال : گوجرانوالہ میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بھائیوں میں جھگڑا، بڑے بھائی نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا ۔ 

پرنس روڈ پر بڑے بھائی نے تیز دھار آلے سے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مرتضی کا اپنے بھائی کے ساتھ بل ذیادہ آنے پر جھگڑا چل رہا تھا، گھر کا بل ساڑھے دس ہزار انے پر دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا۔ ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے، تحقیقات کا آغاز کردیا ۔