زین مدنی : ہدایتکارہ سنگیتا شدید علیل ہو گئیں۔
فوڈ پوائزننگ کے باعث سنگیتاکو فاروق ہسپتال اقبال ٹاؤن داخل کرادیا گیا۔سنگیتا گزشتہ روز شدید گرمی اور حبس میں ٹی وی ڈرامہ بلھےشاہ کی ریکارڈنگزکروا رہیں تھیں .
واضح رہے کہ سنگیتا پاکستان کی پہلی کامیاب ترین خاتون فلم ڈائریکٹر ہے فلم کوہ نور(1966) میں ایک چائلڈ رول میں دیکھا گیا تھا۔ بارہ سال کی عمر میں بطور ہیروئن ، پہلی فلم کنگن (1969) میں بنائی۔سنگیتا کی بطور ہیروئن پہلی کامیاب فلم میری زندگی ہے نغمہ تھی ۔سنگیتا کی پہلی پنجابی فلم پنوں دی سسی(1972) بھی ریلیز ہوئی ۔ دراز قد کی وجہ سے اسے پنجابی فلموں میں بھی دھڑادھڑ کاسٹ کیا گیا تھا ۔پچاس سے زائد فلموں میں کام کرنے کے بعد سنگیتا نے خود اپنی فلم کمپنی بنائی اور پہلی فلم تیرے میرے سپنے(1975) ریلیز کی۔جنہیں لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔