ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 987 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 29 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,585 جبکہ کم ترین سطح 78,634 پوائنٹس رہی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآغاز پر مندی دیکھی گئی تھی ، ہنڈرڈانڈیکس میں1662 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 78 ہزار454 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھی۔