جنید ریاض :سپیشل ایجوکیشن نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا۔
اساتذہ تبادلوں کیلئے 24 جولائی سے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔تبادلوں کی درخواستیں 31 جولائی تک وصول کی جائیں گی اوراساتذہ کی سکورٹنی اور تصدیق کا عمل یکم سے10اگست تک مکمل کیا جائے گا
تمام اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 15 اگست تک جاری کیے جائیں گے۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا