درنایاب:رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیرمین کی کرسی سنبھال لی۔ میاں مرغوب احمد کا ایل ڈی اے پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، میاں مرغوب کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے شہر کی بہتری اور ایل ڈی اے میں اصلاحات کا ٹاسک سونپا ہے ۔
وائس چئیرمین میاں مرغوب احمد کی آمد پر ڈھول سے استقبال کیا گیا ۔ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق نے وائس چئیرمین کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر میاں اسلم سلیم ، سید نافع شاہ ، طارق رانجھا ، ندیم الحسن شاہ ، محمد عامر ، الیاس گاڈی ، منیر بھٹی ، میاں سلامت ، میاں منیر سمیت دیگر کارکنان موجود تھے ۔
وائس چئیرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئےمیرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں,وائس چیئر مین ایل ڈی اے نے کہا کہ اپنی تمام سینئر قیادت قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں۔
میاں مرغوب احمد نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازکے ویژن کو آگے بڑھائیں گے, سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ ملازمین پوری محنت سے کام کریں، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔