ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا کاروباری افراد کو 440 وولٹ کا جھٹکا، دکانیں سیل ہونگی

ایف بی آر کا کاروباری افراد کو 440 وولٹ کا جھٹکا، دکانیں سیل ہونگی
کیپشن: incom tex
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد/کلیم اختر: تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی نظرثانی سکیم جاری,ٹیکس کی ادائیگی میں ناکامی پردکانداروں کی دکانیں سیل کرنےکافیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سال میں 2 بار ایڈوانس انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پردکان سیل ہوگی،ایف بی آرنےتاجر دوست سپیشل پروسیجر2024 میں ترامیم کانوٹی فکیشن جاری کردیا، ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس 100 روپے سے 20 ہزار روپے ہوگا، تاجر دوست سکیم کا اطلاق ٹیکس سال 2025 سے ہوگا۔

جاری نوٹی فکیشن کےمطابق تاجردوست سکیم کو 6 سے بڑھاکر 42 شہریوں تک توسیع دے دی گئی،تاجردوست سپیشل پروسیجرکا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا،ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی31جولائی 2024 سے ہوگی،چھوٹے تاجروں،دکانداروں، ہول سیلرز ،ریٹیلرز پرسکیم کا اطلاق ہوگا۔
مینوفیکچررز کم ریٹیلرز ،امپورٹر کم ریٹیلرز پرسکیم کا اطلاق ہوگا،ریٹیلرز پر ماہانہ بنیادوں پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار نافذ ہوگا،ریٹیلرز سے لازمی ٹیکس ادائیگی کا حجم دکان کی لوکیشن کے مطابق طے ہوگا،ہر پرچون فروش،دکاندار کی ماہانہ کم از کم سیل کی اوسط نکالی جائے گی ،سیل کی اوسط کے تحت ٹیکس ادائیگی کی نگرانی کی جائے گی۔
تاجر،دکاندارموبائل ایپ یا ایف بی آر کےویب پورٹل پر رجسٹریشن کراسکیں گے،رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹرز کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔

لاہور،اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ کےبعد42شہروں تک دائرہ کاربڑھادیا،42شہروں کے لئےتاجردوست سکیم کےمجوزہ ایڈوانس ٹیکس ٹیبل بھی جاری کردیاگیا،یہ ٹیبل باقائدہ تاجر تنظیموں کی مشاورت سے جاری کیا گیا، تاجر دوست سکیم میں شامل تمام اضلاع میں ریٹیلرزسےایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائیگا۔
ایڈوانس ٹیکس ٹیبل کےمطابق ریٹیلرزسے1200سے20ہزارماہانہ ٹیکس وصول کیاجائیگا،ایڈوانس ٹیکس ٹیبل بناتے وقت پسماندہ، درمیانے اور پوش علاقوں کی درجہ بندی کی گئی۔
ایڈاونس ٹیکس ٹیبل بناتے وقت ٹیکس کا نفاذ منصفانہ ہونے کے پہلو کو بھی مدنظر رکھا گیا،ایڈوانس ٹیکس ٹیبل17ریجنل ٹیکس آفس میں42شہروں کےتاجرنمائندگان کی مشاورت سےتیارکیاگیا۔