ہنی ٹریپ ملزمہ نے اپنے بیان میں حیران کن انکشاف کردیا

23 Jul, 2024 | 01:49 PM

ویب ڈیسک:معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر   کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیا ہے جس میں حیران کن انکشافات کئے۔

 پولیس  ذرائع  کے مطابق   ملزمہ آمنہ عروج گوجرانوالہ کی رہائشی ہے اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورتی ہے ، جس کے بعد  پولیس کو دئیے گئے بیان میں ملزمہ نے بتایا  کہ ’’ خلیل الرحمان قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوتی رہی‘‘ فون پر گفتگو کے دوران تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا ،   خلیل الرحمان قمر نے ملنے کا کہا تو میں نے انہیں اپنے گھر بلایا‘‘۔

 ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی ایف آئی آر پر پولیس نے ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ اور اس کے 7 ساتھی گرفتار کرکے 3 گاڑیاں، اسلحہ اور وائرلیس سیٹ برآمد کرلیا ہے۔ایف آئی آر میں خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ وہ خود 15 جولائی کی رات 12 بجے آنے والی فون کال پر مداح ہونے کی دعویدار خاتون سے ملنے صبح 4  بجے اُن کے گھر گئے، خاتون اُن کے ساتھ ڈرامہ بنانا چاہتی تھیں۔

اس دوران 7 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ان پر تشدد کیا، اے ٹی ایم سے تقریباً 3  لاکھ روپے نکلوائے، 1 کروڑ روپے تاوان مانگا اور صبح 11 بجے ننکانہ صاحب میں گاڑی سمیت چھوڑ کر بھاگ گئے۔ 

مزیدخبریں