ملک اشرف : سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ عطا الرحمان کی بازیابی کیلئے درخواست پرسماعت ، لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب سے 25 جولائی کو رپورٹ طلب کر لی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے ضیاء الرحمان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ عطاء الرحمان لاپتہ ہیں ،اور ان کے بارے میں کچھ علم نہیں ، کہ وہ کہاں ہیں اور کس کی تحویل میں ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عطاء الرحمان کو بازیاب کرایا جائے اور ان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر مزید کارروائی 25 جولائی کو ہوگی۔