پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس نہ کرواسکی،ڈیڈ لائن سرپرپہنچ گئی

23 Jul, 2024 | 12:01 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس نہ کرواسکی، الیکشن کمیشن کی دی گئی ڈیڈ لائن سرپرپہنچ گئی۔

 الیکشن کمیشن کی پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ تیار کرنے کی ڈیڈ لائن قریب ہے ،محکمہ بلدیات نے بلدیاتی ایکٹ ابھی تک کابینہ یا پنجاب اسمبلی سے منظور نہیں کروایا ۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی ایکٹ تیار کرنے کی ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے ۔

الیکشن کمیشن نے اس ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہ دینے کی ہدایت کی ہے ۔ بلدیاتی ایکٹ اسمبلی سے پاس نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن تاخیرکا شکار ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں