PTI نے قومی اسمبلی سے مخصوص نشستوں کیلئے نام فائنل کرلئے

23 Jul, 2024 | 11:57 AM

عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا معاملہ, قومی اسمبلی میں لاہورسے5خواتین کومخصوص نشستیں دینےکافیصلہ کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے لئےلاہورسےنام فائنل کرلیےگئے، یاسمین راشد، صنم جاوید، عالیہ حمزہ کومخصوص نشستیں دینےکافیصلہ کیا گیا،
خدیجہ شاہ اورمریم عثمان کوبھی مخصوص نشستیں دینےکافیصلہ ہوا ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے 12 جولائی کے فیصلے کےخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی،پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی

نظرثانی میں مخصوص نشستوں سےمتعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی،مسلم لیگ ن پہلے ہی مخصوص نشتوں کے فیصلے کےخلاف نظر ثانی دائر کر چکی ہے۔

مزیدخبریں