سٹی42 : وزارت مذہبی امور نے اراضی کیس میں لال حویلی کو نوٹس جاری کردیا۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو طلب کرلیا،نوٹس میں شیخ صدیق کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ سماعت کسی صورت ملتوی نہیں کی جاسکتی۔
لال حویلی کی پٹیشن سے متعلق سماعت 25 جولائی کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگی، کیس کی سماعت سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے جب کہ نوٹس کی کاپیاں وقف املاک بورڈ راولپنڈی اور سیٹلمنٹ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دی گئی ہیں۔
شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل سردار عبد الرازق کو بھی نوٹس کی کاپی بھیجی گئی ہے۔