ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات چیئرمینز، کنٹرولرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

تعلیمی بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات چیئرمینز، کنٹرولرز تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Minister Education
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: تمام تعلیمی بورڈزمیں بڑی تبدیلیوں واصلاحات لانےکافیصلہ, سیاسی بنیادوں پرلگائےگئے اہم عہدوں پر فائز دیگر افسران تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس امتحانات مزمل محمود کی زیر صدارت آل تعلیمی بورڈز اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات چیئرمینز، کنٹرولرز اور دیگر افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین ٹاسک فورس امتحانات مزمل محمود کا کہنا تھا تعیناتی کےخواہشمندافسران کی آئی ٹی سکلزبھی جانچی جائیں گی،اجلاس میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،تمام بورڈزکوآئی ٹی فرینڈلی بنانے، ونڈو آپریشن آن لائن کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعینات افسران کے لیے کرائیٹیریا طے کیا جائے گا، اجلاس میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

رانا سکندر حیات اور مزمل محمود نے امتحانی سینٹرز کی جیو میپنگ کی ہدایت جاری کی، اجلاس میں وزیر تعلیم اور چیئرمین امتحانات ٹاسک فورس نے امتحانات میں شفافیت کا لائحہ عمل بھی طلب کیا،آئندہ تعیناتیاں میرٹ پر اور باقاعدہ ٹیسٹ کے ذریعے ہوں گی.