برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں معمولی کمی

23 Jul, 2024 | 11:00 AM

سعید احمد: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں  6 روپے کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 مرغی کےگوشت  میں 6 روپے کمی ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 599روپے مقررکر دی گئی،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 383روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 398روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب  فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ7680روپے جاری کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں