عمران خان باہر آئینگے یا نہیں؟ فیصل واوڈا نے اہم پیشگوئی کردی

23 Jul, 2024 | 10:47 AM

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےفیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں آئینی بریک ڈاون جیسا کوئی خطرہ نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے اور نہ ہی موجودہ حکومت کہیں جارہی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ججز کے خلاف جو بات کی اُس پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں