ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسےکی اجازت کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب

تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے پی ٹی آئی کے نائب صدر شیخ اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14 اگست کو لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، دو سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جلسے میں کوئی ریاست مخالف سرگرمیوں نہیں ہوں گی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا،دائر   درخواست میں  پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔