ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران شوٹنگ عائزہ خان خوفناک حادثے سے بال بال بچیں، ویڈیو وائرل

دوران شوٹنگ عائزہ خان خوفناک حادثے سے بال بال بچیں، ویڈیو وائرل
کیپشن: Ayeza Khan's video
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فوٹو شوٹنگ کے دوران عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، مذکورہ واقعے کی ویڈیو اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اداکارہ عائزہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ لباس میں سمندر کنارے سیاہ گھوڑے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو غالباً اداکارہ کی نئی فوٹو شوٹ کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان گھوڑے کے ساتھ بے دھیانی میں آگ کے قریب پہنچ جاتی ہیں جیسے اداکارہ کا بازو مشعل کی لکڑی سے ٹکراتا ہے وہ زور سے چیخ کر پیچھے ہٹتی ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’ عائزہ خان کے جلنے سے بال بال بچنے کی دوسری قسط، لیکن کم از کم میں نے گھوڑے کو نقصان پہنچنے سے بچالیا‘۔

واضح رہے کہ عائزہ خان سے اس سے قبل ڈرامہ ‘’جانِ جہاں‘ میں بھی وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھیں۔