فریحہ بتول: جوہر ٹاؤن کے علاقے میاں خان سٹریٹ کی حالت ابتر ہو چکی ہے ، سڑک پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں جن کی وجہ سے گلیوں سے راہگیروں کاگزرنادشوار ہو گیا ہے۔
میاں سٹریٹ کے مکینوں نے بتایا کہ 2سال سے علاقے کی سڑکیں اور گلیاں تباہ حالی کا شکار ہیں۔ انتظامیہ ان گلیوں اور سڑکوں کی مرمت اور نعمیر نو پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔
شہریوں نےاعلیٰ حکام سے ٹوٹی پھوٹی گلیاں مرمت کرنے کے لئے فوری عملی اقدامات کامطالبہ کیا۔