ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوہر کی ناراضگی پر بیوی نے خودکشی کرلی

شوہر کی ناراضگی پر بیوی نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمرکوٹ کے ایک گاؤں میں خاتون نے شوہر سے لڑائی ہونے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

عمرکوٹ کے علاقے بودرفارم کے نواہی گاؤں گلاب کولھی کی رہائشی 30 سالہ ناوی کولھی نے شوہر سے ناراض ہوکر خودکشی کرڈالی۔ لواحقین کا کہنا ہےکہ خاتون نوی کولھی کا اپنے شوہر سے گھریلو جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نےاپنے گھر کے اندر زہریلی دوا پی کر اپنی زندگی کا دیا بجھادیا۔

اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، خاتون کی لعش ڈی ایچھ کیو ہسپتال منتقل کی گئی، جہاں ہسپتال کے ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

خاتون کے  شوہر کھیتو کولھی کا کہنا ہے کہ ہمارے چار بچے ہیں، روٹی کھانے کے بعد کمرے میں گیا تو بیوی مردہ پڑی تھی۔