علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اتوار کی رات زیر تعمیرنوازشریف انڈرپاس کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نوازشریف انڈرپاس 16اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے ’محسن اسپید‘ کا نام دیا جس پر شکر گزار ہوں۔
برسات کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ڈیم بھر چکے ہیں، ہمیں تیاری مکمل رکھنی ہے۔ بھارت نے پانی چھوڑا تو دیہات زیرآب آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام کمشنرز کو الرٹ بھجوادئیے گئے ہیں۔
ایک صحافی نے محسن نقوی سے مستقبل قریب میں نگراں وزیراعظم بننے کے امکان کے حوالہ سے ذو معنی سوال پوچھا کہ کیا محسن اسپیڈ وفاق میں بھی نظر آئے گی، محسن نقوی نے جواب دیا کہ میرے خیال میں پنجاب میں ہی بہتر ہوں ۔
اس جواب پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو نگران وزیر اعظم بننے کے لیے آفر کی گئی تھی ؟
وزیر اعلیٰ نے مسکرا کہ کہ ا میں پنجاب میں ہی بہتر ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔