دریائے کابل میں طغیانی،نوشہرہ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ

23 Jul, 2023 | 09:09 PM

ویب ڈیسک:  دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج تیز ہونے سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہ پیدا ہو گیاہے۔

48سے72 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلادھار بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ، فلیش فلڈنگ اور موسمی نالوں طغیانی کا خدشہ برقرار رہے گا۔

 جنوبی پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور، بلوچستان میں مکران اور ڈیرہ بگٹی کے پہاڑی علاقوں میں ہل ٹورنٹ متوقع ہے.

 بلوچستان کے اضلاع لورالائی، قلات، نصیرآباد، سبی اور مکران میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

 دریاؤں میں تیز بہاؤ اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے. 
 
این ڈی ایم اے  نے انتظامی اداروں سے کہا ہے کہ  ممکنہ خطرات کے تدارک کیلئے عوام کی پیشگی اطلاع وحفاظتی تدابیر کی تشہیر کی جائے،  حساس علاقوں کیجانب ٹریفک کی منظم نگرانی کی جائے،  کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھیں،  نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں