علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 37 برس بعد ورلڈ جونیئر اسکوائش چیمپئن شپ جینے پر حمزہ خان کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حمزہ خان نے پاکستان کا نام روشن کیا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ حمزہ خان نے محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے سبز ہلالی پرچم کوبلند کیا۔ حمزہ خان میں لیجنڈ جہانگیر خان اور جان شیر خان کی جھلک نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ خان نے قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔ حمزہ خان کی اس کامیابی پر قوم کوناز ہے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ حمزہ خان کوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔