زین مدنی: اسٹیج اور فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر محرم الحرام کے سلسلہ میں نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اجمل ملک کی رہائش گاہ پر فلم اور ٹی وی آرٹسٹوں نے شرکت کی۔جن میں فلم ڈائریکٹر شاہد رانا ،جونی ملک، سیف علی خان، ندیم چٹا، توقیر زیدی، پرویز خان، اشفاق چوہدری، ندیم چوہدری، بلال احمد، عقیل حیدر، منور دیوانہ ، اظہر نشیی اور دیگر شامل تھے۔
ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے اور اس بات کا درس دینا ہے کہ اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔ اس ماہ مقدس میں ہمیں آپسی نفرتوں کو دور کرلینا چاہیے اور بھائی چارے سے رہنا چاہیے۔
اداکار سیف علی خان نے کہا کہ ماہ محرم الحرام کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے۔اس مہینے کا تو غیر مسلم بھی احترام کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو دشمنوں سے محفوظ رکھے،آمین ۔