لاہور ڈویژن میں سیلاب سے آبادیوں کو بچانے کی بڑے پیمانہ پر تیاریاں

23 Jul, 2023 | 06:33 PM

سٹی42: بھارت میں دریاوں کے کیچمنٹ ایریا میں شدید بارشوں کے پیش نظر اور بھارت  کی جانب سے ستلج اور راوی دریاوں میں مزید پانی چھوڑے جانے کے خطرہ کا مقابلہ کرنے کے لئے لاہور ڈویژن میں سیلاب پیشگی اقدامات تیز کر دیئے گئے۔ کمشنر لاہور نے تمام محکموں۔اداروں کو  انتہائی خبردار کردیا۔ کمشنر لاہور نے آج چھٹی کے روز تمام محکموں کے اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔

کمشنر لاہور نے حفظ ما تقدم کے طور پر تمام ہنگامی انتظامات کو سوفیصد مکمل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

کمشنر محمد علی رندھاوا نے تمام اہم ضلعی ، ڈویژنل مین شاہراہوں کی کلورٹس کی فوری ڈی سلٹنگ مکمل کرانے کی ہدایت بھی کر دی۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ محکمہ آبپاشی کی ہر ہدایت کیمطابق من و عن عملدرآمد کریں گی۔

ڈی سی  اپنے سٹاف کو ماضی میں سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں میں تعینات کریں۔

دریاوں کی قریبی جگہوں پر ایڈوانس کیمپس اور انکے پیچھے مکمل ریلیف کیمپس بنیں گے.

تمام تیاریوں کو سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کرپیشگی مکمل کیا جائے۔

لاہور ڈویژن دریاوں میں اس وقت صورتحال نارمل ہے مگر دریاوں کے کیچمنٹ ایریاز میں بارشیں جاری ہیں۔

راوی اور ستلج کے قریب تمام آبادیوں کو انخلاء کیلئے ذہنی طور پر تیار کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں.

کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ آبادیوں کے انخلاء کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیں۔تاکہ ہنگامی صورتحال میں درست فیصلے کیے جاسسکیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی۔ڈی سی ننکانہ میاں رفیق احسن۔ڈی سی شیخوپورہ سرمد تیمور۔چیف انجینئر آبپاشی حبیب اللہ بودلہ۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی۔سمیت این ایچ اے۔ریلویز۔واسا۔سی اینڈ ڈبلیو۔نیسپاک ۔ریسکیو ۔محکمہ صحت ۔لائیو سٹاک و ددیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں