ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ریسٹورنٹس کے کھانوں میں ٹرانس فیٹ ایسڈ کو  2 فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا انکشاف

Shahbaz Sharif's tweet, Healthy food health forever campaign, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: "صحت مند غذا ۔تندرستی سدا " مہم کا پورے پاکستان میں اجراء کیا جا رہا ہے،اس مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کرے گا۔ یہ انکشاف وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ایک ٹویٹ میں کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ  عوام کی اچھی صحت کا صاف اور صحت مند خوراک سے گہرا تعلق ہے۔ یہ عوام کا حق ہے کہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کو فراہم کردہ خوراک میں کیا اجزا شامل کیے گئے ہیں تاکہ وہ بہتر اور شفاف معلومات کی بنا پر اپنی خوراک کا انتخاب کر سکیں۔ میری ہدایت پر "صحت مند غذا ۔تندرستی سدا " مہم کا پورے پاکستان میں اجراء کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت ہر ریسٹورنٹ کھانوں کی مکمل کیلوریز سے صارف کو آگاہ کرے گا۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیک شدہ اشیاء پر WHO کی سفارش کردہ تجاویز پر مبنی غذائیت کی مکمل معلومات شائع کی جائیں گی۔

شہباز شریف نے بتایا کہ ریسٹورنٹس کے کھانوں میں ٹرانس فیٹ ایسڈ کو بھی صرف 2 فیصد تک محدود کیا جا رہا ہے تاکہ دل اور دیگر بیماریوں کا سد باب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ  اس انتہائی اہم مہم کو میرا سٹریٹجک ریفارمز یونٹ تمام صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر میں پھیلا رہا ہے. ہمارے ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد رہنے چاہئیں اور یہ مہم ایک صحت مند مستقبل کی نوید ثابت ہوگی.