ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امید ہے آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنا ئیں گے، حمزہ خان کو وزیراعظم کا پیغام 

Prime Minister sends a message to the Junior World Squash Champion, Hamza Khan, City42, Jan Sher Khan
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کی ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ 37 سال بعد ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان اور تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا حمزہ خان نے 1986 کے ورلڈسکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یادتازہ کردی ، اسکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم ایک با رپھر بلند کرنے پر قوم کو آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،  امید ہے آنے والے وقت میں آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنا ئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا 15 ماہ کے دور میں کوہ پیمائی، باکسنگ، سکواش اور دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کئے ہیں۔