پاکستان سکواش فیڈریشن اور پاک آرمی کا بے حد شکر گزار ہوں، ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین حمزہ خان

23 Jul, 2023 | 05:18 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پاکستان کو 37 سال بعد ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ کے وکٹری سٹینڈ پر واپس لانے والے حمزہ خان نے ورلڈ جونئیر اسکوش چیمپئین شپ کا فائنل جیتنے کے بعد وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے مختصر وڈیو  پیغا م میں حمزہ خان نے کہا  : میں ابھی سکواش ورلڈ جونیئر چیمپئن بنا ہوں.پاکستان سکواش فیڈریشن اور پاک آرمی کا بے حد شکر گزار ہوں،

  حمزہ خان نے کہا  اس سے پہلے بھی میں نے بہت سے فائنل جیتے ہیں۔میں نے ابھی تک 13 سے 14 فائنل جیتے ہیں۔ ورلڈ جونیئر چیمپئن ٹائٹل کیساتھ برٹش جونیئر اور ایشین جونیئر بھی اپنے نام کیا ہے۔

مزیدخبریں