کوٹ لکھپت میں ڈاکووں نے ناکہ لگا کرشہریوں کو لوٹ لیا،وارداتوں کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی

23 Jul, 2023 | 04:53 PM

عابد چودھری: کوٹ لکھپت میں ڈاکووں نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ لیا،چار ڈاکوں نے بیک وقت تین وارداتیں کیں،وارداتوں کی کلوزسرکٹ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو بوستان کالونی چوک میں ناکہ لگا کر تسلی سے وارداتیں کرتے رہے۔

ڈاکوئوں نے ڈیلیوری بوائے سے موبائل فون اور نقدی چھینی اور پھر رکشا سوار سے اسحلہ کے زور پر لوٹ مار کی جس کے بعد کارسوارشہری سے موبائل اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہو گئے، پولیس نے روایتی کاروائی کرتے ہوئے تمام  وارداتوں کا ایک ہی مقدمہ درج کیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔

مزیدخبریں