ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں سرکاری ملازموں کی تنخواہوں اور پینشوں میں اضافہ وفاق کے برابر کر دینے پر پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کر کے انکسار اور اعلیٰ مینرزم کی نئی مثال قائم کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آفیشل ٹویٹر سے یہ پیغام پوسٹ کیا : وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی صاحب کا شکریہ جنہوں نے میری درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو وفاقی حکومت کے ملازمین اور پینشنرز کے برابر ریلیف دیا اور لاکھوں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی دعائیں اپنے نام کی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد اور پینشنرز کو ساڑھے 17 فیصد اضافہ مبارک ہو۔ اپنے بھائیوں بہنوں سے وعدہ ہے کہ معاشی بدحالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے، ان شاءاللہ
وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی صاحب کا شکریہ جنہوں نے میری درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو وفاقی حکومت کے ملازمین اور پینشنرز کے برابر ریلیف دیا اور لاکھوں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی دعائیں اپنے نام کی ہیں۔ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد اور پینشنرز…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2023