شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے شہر سمیت ریجن بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی۔
طلب و رسد میں فرق انتہائی کم ہونے پر لوڈشیڈنگ کو ختم کیا گیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ سسٹم پر بجلی کی طلب تین ہزار سات سو چالیس میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے تین ہزار چھ سو چالیس میگاواٹ فراہمی ہونے لگی ہے، کمپنی کو صرف سو میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ موسم میں تبدیلی کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم طلب میں اضافہ ہونے پر شیڈول کے مطابق ایک بار پھر لوڈشیڈنگ شروع کردی جائیگی۔