خیبرپختونخوا میں لینڈسلائیڈنگ اور بارشوں سے 9 افراد جاں بحق 

23 Jul, 2023 | 03:48 PM

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کےدوران خیبرپختونخوامیں تیز بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سےحادثات  میں9  افراد جاں بحق،  7 افراد زخمی ہوئے۔

پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے67 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا۔ 7 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔چترال لوئر میں سیلاب سے39 جبکہ اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط کا کہنا ہے کہ  تمام ڈپٹی کمشنروں کوصوبے میں بارشوں سے زخمیوں اورجاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کوفوری طور پر امدادی چیکس کی ادائیگی کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع کےلیے 60 ملین روپے جاری کر دیئے گئے۔

چترال اپر کے لیے دوکروڑ اور چترال لوئر کے لیے دوکروڑ جاری کئے گئے ہیں۔ 

بنوں اور شانگلہ کے لیے ایک ایک کروڑ روپے جاری۔

محکمہ ریلیف کی ہدایت پر ضلعی انتطامیہ،پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، سول ڈیفنس،ضلعی انتطامیہ اور متعلقہ ادارے الرٹ ہے ۔ ترجمان محکمہ ریلیف 

چترال اپر کےمتاثرہ خاندانوں کو  امدادی سامان فراہم کر دیاگیا۔ترجمان محکمہ ریلیف 

 لوئر چترال میں سیلاب کا پانی کم ہوتے ہی نقصانات کی تفصیلی اسسمنٹ شروع کی جائے گی۔ ترجمان محکمہ ریلیف 

لوئر چترال کے حساس کمیونٹیز کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ترجمان محکمہ ریلیف 

متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاء (خشک راشن) فراہم کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے

محکمہ ریلیف نے ڈپٹی کمشنر اپر اور لوئر چترال کی درخواست پر تیز بارشوں سے متاثرہ اپر اور لوئر چترال میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط

۔ایمرجنسی کا نفاذ 15 اگست 2023 تک ہو گا ۔سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط

۔پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو17 اور19 جولائی کو مراسلہ جاری کیا تھا۔ ترجمان 

۔مراسلے میں بارشوں،فلیش فلڈ، اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کے حوالے س

مزیدخبریں