ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور کی نور فاطمہ دل کی سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، محسن نقوی نے تحائف کےساتھ رخصت کیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  بحریہ آچرڈ میں 8 سالہ نور فاطمہ کےدل کا کامیاب آپریشن ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نورفاطمہ کی صحت یابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے خود جا کر اسےسپتال سے رخصت کیا،تحائف بھی دیئے۔

وزیر اعلی محسن نقوی اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے بچی نور فاطمہ کو تحائف دئیے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بچی نور فاطمہ کا دل بہلاتے رہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی نور فاطمہ کی مکمل صحت یابی اور ہسپتال سے ڈسچارج پر خوشی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے دل کے کامیاب آپریشن کے بعد صحت یاب ہونے والی بچی نور فاطمہ سے شفقت کا اظہار کیا۔

بچی کی والدہ نے بہترین علاج معالجے اور دیکھ بھال پر وزیر اعلی محسن نقوی اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔۔نور فاطمہ کے دل کے 2 وال بند تھے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بچی کو بحریہ آچرڈ ہسپتال شفٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

محسن نقوی نے کہا  کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور بحریہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی محنت سے نور فاطمہ کو نئی زندگی ملی۔ بچی کی خوبصورت مسکراہٹ میں زندگی مسکرا رہی ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے بحریہ آچرڈ ہسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔