(سعید احمد سعید) بیرون ملک ڈالر لیجانے کیلئے پہلے کاؤنٹر پہ ڈالرز دو۔ لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی رشوت مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں عمران الٰہی کسٹم اہلکار کی مسافر سے تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔
کسٹم رولز کے مطابق مسافر 9500 کینڈین ڈالر بیرون ملک نہیں لے جا سکتا۔ اہلکار نے مسافر کو 100ڈالر کے عوض سہولت دینے کی آفر کی جس پر اہلکار نے 100ڈالر نہ دینے پر سارے ڈالرز ضبط کرنے کا کہا۔
لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم اہلکار کی رشوت طلب کرنے کی ویڈیو پر اعلیٰ حکام نے ایکشن لے لیا۔ ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکار کو معطل کرکے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔