ن لیگ نےپی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی

23 Jul, 2023 | 01:31 PM

This browser does not support the video element.

راو دلشاد: صدرمسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نےپی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرا دی۔
ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف عرفان خان ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،عرفان خان  نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سیف الملوک کھوکھر کے ساتھ ملاقات کر کے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سیف الملوک کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ ہم کھلے دل سے  عرفان خان اور ان کے ساتھیوں کو  مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتےہیں ۔
راؤصداقت،عابد بارا،یاسربارا سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔

مزیدخبریں