ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دریائے نیلم میں طغیانی نے علاقے میں تباہی مچا دی

Neelum river flood destroyed two bridges, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  دریائے نیلم میں طغیانی نے علاقے میں تباہی مچا دی۔ اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادیِ نیلم میں دریائے نیلم کا سیلاب دو پلوں اور کئی مکانات کو بہا لے گیا اور دیگر انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔ اس علاقے کے کئی گاؤں اب باقی ملک سے منقطع ہو چکے ہیں۔ نیلم کے ساتھ دریائے جہلم میں بھی پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے تاہم اب تک آزاد کشمیر میں جہلم کی طغیانی سے کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

اسی دوران خیبر پختونخواہ میں دریائے چترال اور اس کے معاون دریا وں میں بھی شدید طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، سیلاب نے کئی گھروں اور کاروباروں کو تباہ  کر دیا جبکہ بہت سے گھروں کو جزوی نقصان پہنچایا، صوبائی حکام نے لوئر چترال اور اپر چترال کے اضلاع میں فوری طور پر 15 اگست تک ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔   خیبرپختونخوا   بشمول بٹگرام  اور کشمیر  میں تقریباً تمام چھوٹے ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال اس وقت خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔

آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں کشمیر، دیر، چترال اور سوات کے علاقوں میں بھی  مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے دریائے سندھ، چناب اور جہلم جیسے بڑے دریاؤں کے معاون دریاؤں میں خود بخود تیز اور سیلابی صورت حال پیدا ہو جائے گی۔