ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بارشوں کا نیا سسٹم، دریاوں میں سیلابی کیفیت، پی ڈی ایم اے کا نیا الرٹ

PDMA issues new alerts about rains and floods in Punjab rivers. City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے :  پنجاب میں 23 سے29 جولائی کے دوران مزید بارشیں ہوں گی۔ لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ سندھ  کے صحرائی علاقہ تھرپارکر میں بھی کالی گھٹائیں پہنچ گئی ہیں۔ 
ہی ڈی ایم اے کے نئے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پنجاب میں 23 سے جولائی سے29 جولائی کے دوران مزید بارشیں ہوں گی۔

لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ دریائے چناب اور راوی میں اگلے 48 گھٹنوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا امکان ہے جس کے نتیجہ میں راوی اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب ہو نے کا امکان ہے ۔ دریائے جہلم میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ مسلسل بارشوں سے بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ صوبے بھر کی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھے اور الرٹ رہے۔

تھرپارکر میں کالی گھٹاؤں کا راج

جی آر جونیجو: اتوار کے روز سندھ کے صحڑائی علاقہ تھرپاکر کا آسمان بھی بادلوں سے بھر گیا، تھرپارکر کا موسم سہانا ہو گیا۔  محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، نگرپارکر اور ملحقہ علاقوں میں  27 جولائی تک تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئندہ چار روز کے دوران صحڑائی علاقوں میں کہیں تیز کہیں  ہلکی بارش وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کی توقع ہے۔ 

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔