ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے  پاکستانی دریاؤں میں مزید پانی چھوڑ دیا

بھارت نے  پاکستانی دریاؤں میں مزید پانی چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارت نے  پاکستانی دریاوں میں مزید پانی چھوڑ دیا، دریائے راوی سمیت دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے اور مون سون بارشوں کے باعث دریائے راوی بپھرنے لگا۔ سیلابی ریلے نے شکر گڑھ کے سرحدی علاقے میں فصلیں تباہ کر دی جبکہ نالہ ڈیک سے سیلابی ریلا گزر گیا۔

بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی بارودی سرنگیں بھی اپنے ساتھ بہا لے آیا۔ یہ بارودی سرنگیں شہریوں کیلئے زیادہ خطرے کا باعث ہیں۔ سرحدی علاقے سپوال اور لہری سے بہہ کر آنے والی تین بارودی سرنگیں برآمد کی گئیں۔

دوسری طرف دریائے ستلج میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا جس سے بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی وجہ سے ملحقہ دیہات اور آبادیاں خطرے کی زد میں ہیں۔

پانی کی سطح بڑھنے کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب متاثرین ایسی صورتحال میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔