ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 4 افراد ہلاک

 شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 4 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق حادثہ روسی دارالحکومت ماسکو کے شاپنگ مال میں پیش آیا، شاپنگ مال میں گرم پانی کا پائپ پھٹنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو گرم پانی سے جلنے کے زخم آئے ہیں، جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، شاپنگ مال میں ڈیڑھ سو دکانیں ہیں۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں سے کچھ جھلس چکے ہیں اور ہنگامی خدمات کے ادارے جائے وقوع پر کام کر  رہے ہیں۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد پوری عمارت میں پانی بھرنا شروع ہوگیا اور دروازے سے بھاپ نکلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ شاپنگ مال، جسے ورمینا گوڈا (دی سیزنز) کے نام سے جانا جاتا ہے، 2007 میں کھولا گیا اور اس میں 150 سے زیادہ اسٹورز  ہیں۔