ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک گیر پبلک ٹرانسپورٹ بندکرنے کا اعلان،بڑی وجہ سامنے آگئی

Transport closed in Punjab
کیپشن: Transport closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)ٹرانسپورٹرزٹوکن اور اِنکم ٹیکس کے خلاف ڈٹ گئے، پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پردیسیوں کا جانا بھی محال کردیا، گاڑیوں کے کرائے بڑھنے پر سفر کرنے والے پریشان دکھائی دے رہے ہیں، دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے،ٹرانسپورٹرزٹوکن اور اِنکم ٹیکس کے خلاف ڈٹ گئے۔

ایکشن کمیٹی نےاڈا پرچی کےخلاف پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،ملک گیرٹرانسپورٹ بندکرنےکی تاریخ کا اعلان چیئرمین کمیٹی اتوار کوکریں گے، ایکشن کمیٹی کےترجمان ایچ ایم جہانگیر،ممبرملک ندیم حسین ہوں گے، علاوہ ازیں ممبران میں ملک رمضان ، سید سجاد، حاجی خالد، تنویر خان، طارق رندھاواں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن نے عیدالااضٰحی  کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کرنے کا اعلان کیا تھا، ٹرانسپورٹرز کا کہناتھا کہ  مہنگا ڈیزل،اڈاپرچی ،ٹیکسوں کےباعث گاڑیاں چلانے کی سکت نہیں، کرائے بڑھنے سے سواریاں پہلے ہی کم ہیں، حکومت ڈیزل سستا نہیں کر سکتی تو ٹیکسوں کا خاتمہ ہی کر دے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer