(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا استنبول میں یوکرین کے اناج کے معاہدے پر دستخط سفارت کاری کی تاریخی فتح ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے بتایا کہ استنبول میں یوکرین کے اناج کے معاہدے پر دستخط سفارت کاری کی تاریخی فتح ہے،بامعنی مصروفیات کے ذریعے تمام بحرانوں کو ٹالا جا سکتا ہے۔
شہباز شریف نے لکھا کہ 'اس شاندار کامیابی پر اپنے بھائی طیب اردوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،عالمی خوراک کے بحران کو روکنے میں ترکی کے کلیدی کردار کے لیئے شکریہ۔
Ukraine grain deal inked in Istanbul is a historic victory of diplomacy signifying that all crises can be averted through meaningful engagement. On this remarkable achievement, I congratulate my brother @RTErdogan & thank Turkiye for its key role in preventing global food crisis.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2022