ویڈیو؛ مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی کا دانیہ سے متعلق اہم موقف

23 Jul, 2022 | 04:44 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)معروف ٹی وی اینکر اور رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعا عامر کا اہم بیان منظرعام پر آیا،عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر نے   دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے کے بعد مؤقف جاری کیا۔

تفصیلات کےمطابق مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ دانیہ کو معاف نہ کیا جائے،اس کو سزا ملے ہم پہلے بھی یہ ہی چاہتے تھے کہ اس پر کیس کریں، اب چونکہ وہ بیوی بن کر پوسٹ مارٹم کے کیس میں کودی ہے اسی لیے ہمیں فوری ایکشن لینا پڑا، ہمیں امید ہے کہ ایف آئی اے ایکشن لے گا اور اسے گرفتار کرے گا، ہم نے تمام ثبوت مہیا کردیے ہیں۔

دعا عامر کا مزید کہناتھا کہ میں آپ سب سے یہی چاہتی ہوں کہ ہمیں دانیہ کے کیس میں وہی سپورٹ دیں جو اب تک دیتے آئے ہیں۔ ہمیں ایف آئی اے نے اطمینان دلایا ہے کہ وہ دانیہ کے خلاف تحقیقات کریں گے اور ایکشن لیں گے.

مزیدخبریں